کرائمز

کامونکی :ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،دو افراد جاں بحق

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا حساس ادارے کے ملازم سمیت دو افراد جاں بحق دونوں افراد لاہور سے گجرات جارہے تھے ریسکیو ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کامونکے کے علاقہ پاک ٹاؤن یو ٹرن کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں گوجرانوالہ ریفر کیا گیا جہاں چند گھنٹوں کے بعد وہ دم توڑ گئے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اٹھارہ سالہ منیب اور بیس سالہ ثقلین کے نام سے ہوئی ہے اور دوں لاہور سے گجرات جارہے تھے جاں بحق ہونے والا ثقلین حساس ادارے کا ملازم تھا جبکہ تھانہ صدر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button