کرائمز

*پتوکی: کار حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

پتوکی (عباس انصاری ): بھٹی ہوٹل کے قریب ایک افسوسناک کار حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب گاڑی بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوئی۔
ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button