دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہو گا۔سیف اللہ قصوری
چونیاں(محمدشہزادمغل) مسلم ممالک کے سربراہان زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عملی طور پر فلسطینی مسلمانوں کی مدد کریں مسلمان ممالک اگر متحد نہ ہوئے تو ایک کے بعد ایک تباہی کا شکار ہوتا رہے گا ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر حافظ سیف اللہ قصوری نے سینئر صحافیوں صابر چوہدری، مہر اسماعیل جاوید، عبد الباسط حیدری و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا تقریباً گزشتہ ایک سال سے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہزاروں فلسطینی بچوں اور عورتوں سمیت شہید ہو چکے ہیں۔ لیکن اقوام متحدہ جو کہ کافروں کی نمائندہ تنظیم بن کر رہ گئی ہے عملی طور پر اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کے لئے کوئی کردار ادا نا کیا ہے فلسطین کا مسئلہ حل نا ہوا تو یہ عالمی جنگ کی جانب معاملہ جا سکتا ہے مسلم ممالک کے سربراہان نے اگر ہوش کے ناخن نا لئے اور آپس میں متحد نا ہوئے تو عراق، شام، لبنان، کشمیر وغیرہ کی طرح کفار باری باری سب کو نشانہ بنائینگے پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ان حالات میں ہمیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے تفرقہ بازی اور آپس میں معمولی اختلافات کو ختم کرتے ہوئے متحد ہو کر دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہو گا۔