کرائمز

پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈا پر گامزن ہے۔میاں ذیشان رفیق

ڈسکہ،( عشرت انصاری)صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈا پر گامزن ہے۔9 مئی کو ملکی دفاع کے اداروں اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
پی ٹی آئی کا بنیادی مقصد پاکستان کے مفادات کے خلاف چلنا ہے۔ 2104 میں جب چائنہ کے حکام پاکستان 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری کیلئے آرہے تھے تب بھی پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں فساد اور انتشار کی سیاست کی۔
پی ٹی آئی کی حکومت پر عدم اعتماد کے بعد یہ لوگ چاہتے تھے ملک دیوالیہ ہو جائے ۔پی ٹی آئی بھارت اور اسرائیل جیسے ملکوں سے فارن فنڈنگ لیتی رہی، اور انہی کے ایجنڈا پر کار بند ہے۔یہ ملک دشمن جماعت ہے۔ان کو قطعاً معافی نہیں ملے۔پی ٹی آئی کو احتجاج کے نام اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے۔انتشار اور فساد پھیلانے والوں سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ پاکستان میں جلاؤ گھیراؤ کیلئے پی ٹی آئی کو پیسہ باہر سے آرہا ہے۔،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button