اے ایس پیزکے وفد نے ریجنل پولیس آ فس گوجرانوالہ کا دورہ
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ )52ویں کامن سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد نے ریجنل پولیس آ فس گوجرانوالہ کا دورہ کیا، دفتر پہنچنے پرپولیس افسران نے استقبال کیا،بعد ازاں آ ر پی او نے شرکا وفد کوگوجرانوالہ ریجن،گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اورنارووال کی ورکنگ بارے تفصیل سے بریف کیا، جس میں شرکا نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ پولیس امن وامان قائم رکھنے اور کرائم کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے۔ سروس ڈیلوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے گوجرانوالہ ریجن پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے مربوط سسٹم بنایا گیا ہے، جس کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے چوری، ڈکیتی رابری میں ملوث درجنوں گینگز بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔آرپی او نے وفد میں شامل افسران کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے مطابق پنجاب پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کیلئے شب وروز مصروف عمل ہے۔مزید برآں آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے وفد کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے شروع کئے گئے پراجیکٹس جیسا کہ پولیس خدمت مراکز،ویمن انکلیوگوجرانوالہ کے قیام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ خواتین کسی بھی طرح دیگر ادارے کے متعلقہ مسائل کے لئے ویمن انکلیو میں آسکتی ہے جہاں پرخواتین کے جائیداد میں حصہ نہ ملنے،دوران کام ہراسمنٹ اور تشدد، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور خواتین ڈرئیونگ کلاس میں داخلہ لے سکتی ہیں۔ گوجرانوالہ پولیس میں لیڈیز پولیس آفیسر پر ایک پنک ویلزپولیس اسکواڈکا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد خواتین کوفوری طور پر تحفظ فراہم کرناہے۔کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم اور سیف سٹی اتھارٹی سمیت دیگر پراجیکٹس سے جہاں پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے وہیں گوجرانوالہ کی پولیس فورسز نے بھی پنجاب پولیس سے ان جدید سافٹ وئیرز کو اپنے سسٹم کا حصہ بنایا ہے۔