کرائمز

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا از سرنو تعین کر دیا گیا

ڈسکہ(عشرت انصاری)اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا از سرنو تعین کر دیا گیا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایت ڈسکہ و گردو نواح میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرے، تاجر برادری کی تجاویز اور ضلعی سطح کے مسائل کومل کر حل کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹا تھیلا 10 کلوگرام 825 روپے، آٹا تھیلا 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت 1650 روپے مقرر کی گئی ہے، گھی اور کوکنگ آئل چھپی ہوئی قیمت کے مطابق، چاول باسمتی سپر نیا 215 روپے، چاول باسمتی سپر پرانا 245 روپے، دال چنا (موٹی) 390 روپے، باریک لوکل 365 روپے، دال مسور موٹی / کرمسن 265 روپے، دال ماش دھلی 470 روپے، دال ماش چھلکا 450 روپے، دال مونگ کوری (غیر پالشڈ) 310 روپے، سیاہ چنا (موٹا / بٹل) 387 روپے، بین 380 روپے، چھینی نرخ نامہ بمطابق وفاقی گورنمنٹ، روٹی (100) گرام 14 روپے، چھوٹا گوشت (مٹن) 1600، گوشت بڑا (بیف)800، گوشت بڑا (بون لیس)850، دودھ فی لیٹر 170 روپے، دہی کی فی کلوگرام قیمت 180 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ گوشت برائلر، انڈے، سبزی و پھلوں کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button