علاقائی خبریں

اوکاڑہ :کراٹے کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد۔

اوکاڑہ(ناظم خاں بلوچ) ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ کے زیر اہتمام ای لائبریری میں دی ماسٹر بائے سنٹر آف ایکسی لینس کراٹے کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد۔اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احسن ممتاز نے حالیہ دنوں میں ضلع اوکاڑہ میں ہونے والی 32ویں نیشنل تن شن کان شوتو کان کراٹے چیمپئن شپ ریاض الحق چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل، سلور میڈل اور برونز میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کیش پرائز تقسیم کئے۔ چیف انسٹرکٹر ڈاکٹر محمد عارف صدیقی نے کھلاڑیوں میں تعریفی سر ٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔دی ماسٹر بائے سنٹر آف ایکسی لینس کراٹے کے کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے نیشنل چیمپئن شپ میں 8گولڈ میڈل اور 2سلور میڈل حاصل کئے۔فاطمہ نعیم،فروا خالد،نزاہت کاشف،محمد علی،عبد اللہ اسماعیل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کئے محمد بن نعیم اور محمد عثمان نے سلور میڈل حاصل کئے، ندیم ثاقب،صائم،حماد،عبدا للہ یوسف،روحان،مریم،ماہیر، وجیہ،عبداللہ اسماعیل،عبداللہ افضال،حافظ عبد اللہ نے برونز میڈل حاصل کئے۔دی ماسٹر بائے سنٹر آف ایکسی لینس کراٹے کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر نیشنل چیمپئن شپ میں 20میڈلز اپنے نام کئے۔اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز نے دی ماسٹر بائے سنٹر آف ایکسی لینس کراٹے کے کوچز محمد وسیم طارق،نعیم اختر اور کھلاڑیوں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے جس طرح اس چیمپئن شپ میں ضلع اوکاڑہ کی نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ہمارے یہی بچے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل سطح پر بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیاں بھی از حد ضروری ہیں اور خاص طور پر کراٹے کے کھیل میں کھلاڑی جسمانی طور پر زیادہ مضبوط اور توانا ہوتے ہیں صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے اس طرح کی گیمز از حد ضروری ہیں وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کھیلوں کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں کھیلتا پنجاب پروگرام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔چیف انسٹرکٹر ڈاکٹر محمد عارف صدیقی نے نیشنل چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کار کردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی اسی تسلسل کے ساتھ بہترین کار کردگی کے عزم کا اظہار کیا۔ڈاکٹر محمد عارف صدیقی نے ادارہ کے کوچز ندیم ثاقب،نعیم اختر،محمد وسیم طارق کو نیشنل چیمپئن شپ میں بہترین کوچنگ اور آرگنائزنگ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سو ونیئر پیش کئے علاوہ ازیں ادارہ کے بلیک بیلٹس محمد اکرم اور شیخ بلال کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button