کرائمز
سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پرمسلح ملزم کی خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(نعیم مقصود)خرد برد کیئے پیسے واپس مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پرمسلح ملزم کی خلاف مقدمہ درج محمد رضوان نے رنجہائی سٹیٹ میں کری سٹیل انڈسٹری کے نام سے مل بنا رکھی ہے اور راشد کو بطور منشی رکھا ہوا ہے آڈٹ کے دوران ملزم راشد محمود نے فیکٹری کا منشی ہونے کی وجہ سے فیکٹری سے4لاکھ رو پے خرد برد کر لیئے سائل نے جو خرد برد کی رقم واپس مانگی تو ملزم راشد محمو دمسلح آتشیں اسلحہ نے مدعی کے بھائل کو اسلحہ کے زور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔