کرائمز
نعیم عرف نعیما ڈکیٹ گینگ گرفتار ، مال مسروقہ برآمد
چھانگامانگا( ذوالفقار علی ڈوگر) ڈی پی او قصور کی ہدایت پر چھانگامانگا پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگامانگا پولیس انویسٹی گیشن انچارج محمد عامر نے نعیم عرف نعیما ڈکیٹ گینگ کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے دو لاکھ روپے نقدی ۔موبائل فون اور پسٹلز برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ نمبر1015/24 درج کرکے کاروائی کا آغاز شروع کر دیا۔ چھانگامانگا کے سیاسی سماجی راھنماؤں نے چھانگامانگا پولیس کی کارکردگی کو خوب سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوۓ dpo قصور صاحب سے ان ملازمین کی اچھی کارکردگی پر تعریفی سند کا مطالبہ کیا ہے ۔