گواہی کیوں دی ، مخالفین نے ساتھیوں کے ہمراہ مار مار کر درگت بنا دی
شکرگڑھ(خالدسیف انجم سے)شکرگڑھ لاقانونیت عروج پر عوام نے اپنی عدالتیں خود لگا لیں۔۔۔۔ ہمارے خلاف گواہی کیوں دی مخالفین نے ساتھیوں کے ہمراہ مار مار کر درگت بنا دی ڈنڈوں سوٹوں کے وار سے ہاتھ کی ہڈیاں توڑ دیں تشدد کا شکار نوجوان ہسپتال منتقل تھانہ شاہ غریب کی حدود کے سٹاپ قاسم پورہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا معظم نامی نوجوان والد کے ہمراہ جا رہا تھا کہ مخالفین نے گھیر لیا اور بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا یاسر نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر دیا معظم کے ھاتھ کی ھڈیاں توڑ دیں زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا متاٹرہ لڑکے کے بھائی کے مطابقئ ملزمان کو رنج تھا کہ معظم نے ان کے خلاف گواہی کیوں دی پولیس نے میڈیکل لیگل حاصل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے میڈیکل رپورٹ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گئی