کرائمز

کم عمر بچوں سے مزدوری اورمارپیٹ کاانکشاف، لیبر انسپکٹر خاموش

چنی گوٹھ(ملک اختر) چنی گوٹھ اور گردو نواح میں چائلڈ لیبر کی صورتحال تشویشناک شہر اور گردو نواح علاقوں میں کم عمر بچوں سے مزدوری اورمارپیٹ کاانکشاف’ محکمہ لیبرنے چپ سادھ لی ‘کاغذی کاروائیاں معمول بن گئیں تفصیل کے مطابق چنی گوٹھ شہر اور نواح میں چائلڈ لیبر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے شہر اور مضافاتی علاقوں میں کھلے عام نابالغ بچوں سے مزدوری کرائی جارہی ہے خاص طور پر مکینکس کی دکانوں ‘ نان کلچہ تندور کی دکانوں ‘مٹھائی کی دکانوں’چائے کی دکانوں ہوٹلوں سمیت بھکاری بچے سرعام نظر آتے ہیں اور مذکورہ بچے گھریلوں مجبوریوں کی وجہ سے سکول چھوڑ کرمحنت وبمشقت کرنے پر مجبور ہیں اورہاتھوں میں کتابوں کی بجائے اوزار تھامے کھڑے ہیں کتنے ہی معصوم بچے گلیوں بازاروں میں گرم انڈے ‘پستہ والے اور تازہ گری کی آوازیں لگاتے نظر آتے ہیں شہریوں نے ڈی سی بہاول پورسے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button