پرائس کنٹرول میکینزم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے:محمد عمیر
جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول میکینزم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا ہے کہ عوام کو اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ممکن بنانے کے لئے تمام پرائس مجسٹریٹس متحرک ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔ رواں ماہ کے دوران اشیاء خوردونوش کے من مانے نرخ کی وصولی پر پرائس مجسٹریٹس نے 3303 انسپکشنز کیں۔ خلاف ورزی کرنے والے289 دوکانداروں کو اب تک 11لاکھ 51 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ایک دوکانداروں پر مقدمہ درج سمیت، 106 دوکانداروں کو گرفتار کیا گیا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس حوالہ سے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ مارکیٹوں کی روزانہ چیکنگ ضرور کریں تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔