بیلف سے شہری کی برآمدگی ، اے ایس آئی معطل ، انکوائری کا حکم
اٹھارہ ہزاری(آصف اقبال)تھانہ اٹھارہ ہزاری کی حوالات سے غیر قانونی زیر حراست شہری کی بیلف کے ذریعے برآمدگی ، اے ایس آئی چمن عباس کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری شروع ،ایس ایچ او کی مبینہ معافی۔بیلف کی غلط رپورٹ نے ملزم کو فائدہ دیا،پولیس کا مؤقف۔تفصیلات کے مطابق چوکی روڈوسلطان کے انچارج اے ایس آئی چمن عباس کی جانب سے شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے پر معطل کردیا گیا۔ مذکورہ اے ایس آئی چمن عباس نے ٹبہ گہلی کے رہائشی ارشد خان کو مبینہ چوری کے مقدمہ میں گرفتار کیا اور اسکی ملکیتی دو گائے بھی قبضہ میں لے لیں۔ ارشد خان کو پولیس حوالات میں پانچ روز سے غیر قانونی بند رکھ کر رہائی کیلئے 10 لاکھ روپے رشوت طلب کررہی تھی کہ اس کے بھائی محمد اسلم کی رٹ پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ کے بیلف نے شہری کو حوالات سے برآمد کر لیا ، جسٹس اسجد جاوید گھرال کے سامنے کیس کی سماعت کے دوران ایس ایچ او مہر اخلاق نے شہری کی غیر قانونی حراست پر عدالت سے معافی مانگ لی اور مؤقف اپنایا کہ وہ عدالتی مصروفیات کی بنا پر دو تین روز سے تھانہ میں نہیں تھے ۔ ایس ایچ او نے عدالت کو بتایا کہ اے ایس آئی چمن عباس کو معطل کرکے اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جارہی ہے جبکہ شہری کے مویشی بھی واپس کردیے گئے ہیں ، عدالت نے شہری ارشد خان کی ایک ہفتہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے اور مزید ضمانت کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ۔جبکہ پولیس کے مؤقف کے مطابق مذکورہ شہری پر چوری کا الزام تھا۔بیلف کی رپورٹ غلط تھی۔جس اس کے لیے دائرہ مند ثابت ہوئی ہے