کرائمز

ڈی پی او لودھراں کاپولیس لائن میں پولیس دربارکا انعقاد

لودھراں(محمد اعجاز انصاری)ڈی پی او کامران ممتاز کا پولیس لائن میں پولیس دربار کا انعقاد کیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او لودھراں نے پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل سن کر حل کے لیے فوری احکامات جاری کئے دربار کا مقصد پولیس اہلکاروں کے مسائل حل کرنا ، حوصلہ افزائی کرنا اور موٹیویشن فراہم کرنا ہے ڈی پی او نے جرائم کی روک تھام میں نمایاں کارکردگی دکھانے اور مثالی ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس کو شاباش دی اس موقع پر ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز نے کہا محنتی اور ایماندار اہلکاروں کو ان کی بہترین ڈیوٹی کے اعتراف میں انعامات دیے جائیں گے ڈیوٹی میں سستی اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو ہمیشہ سراہا جائے گا افسران و اہلکار عوام کی جان و مال کے تحفظ لے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں پولیس اہلکاروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تمام اہلکار بہترین انداز میں ذمہ داری نبھائیں اور عوام کے ساتھ اچھے اخلاق اور تعاون کا مظاہرہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button