کرائمز

موٹر سائیکل اسٹینڈ والے مافیاز بن گئے

پتوکی(رانا محبوب احمد) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی اور اے سی پتوکی کی نااہلی کے باعث موٹر سائیکل اسٹینڈ مافیا کے لوگ شہریوں کو لوٹنے لگے موٹر سائیکل پرچی مافیا نے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کے 10روپے پرچی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے اور موٹر سائیکل اسٹینڈ مافیا کی جانب سے موٹر سائیکل فیس 10روپے کی بجائے فی موٹر سائیکل پرچی فیس 30 روپے وصول کی جانے لگی اے سی پتوکی اور ہسپتال انتظامیہ نے علم ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کر لی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے موٹر سائیکل مافیا کی جانب سے اے سی آفس اور ہسپتال انتظامیہ کو منتهلی دیتے ہیں دوسری جانب شہریوں نے نے کہا ہسپتال والے اور اے سی آفس والے افسران موٹر سائیکل اسٹینڈ مافیا سے منتهلی لیتے ہیں جس وجہ سے ان کیخلاف کاروائی نہیں ہوتی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سیكرٹری ہیلتھ پنجاب ،چیف سیكرٹری پنجاب فوری طور پر نوٹس لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button