حقیقی والد کی بیٹے کو جان سے مارنے کی کوشش
وہاڑی(کرائم پوائنٹ)طوبی زوجہ محمد رفیق نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے بتایا کے اسکا شوہر اپنے 10 ماہ کے بچے کو گلا دبا کر قتل کرنا چاہتا تھا ہمیں انصاف فراہم کیا جائے طوبی زوجہ محمد رفیق سکنہ ٹبی والا موضع دھلو میلسی نے پولیس تھانہ کرم پورضلع وہاڑی کودی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرا خاوند رفیق بے روزگار ہے 9-10-2024 کو میں اپنے 10 ماہ کے بچہ طاہر کو اپنی چھوٹی بہن کے حوالہ کر کے دیہاڑی ڈھونڈنے گھر سے باہر چلی گئی جب واپس گھر پہنچی تو میں اپنے شوہر سے پوچھا کہ طاہر کدھر ہے جس پر اس نے بتایا کہ طاہر کو تمہاری بہن گھر سے باہرلے کر گئی ہوئی ہے اس دوران میں بستر اکٹھے کرنے کے لئے جیسے ہی بستر اٹھایا تو میرا بچہ بستروں کے نیچے بے ہوش پڑا تھا جس پر میں فوری اس کوہسپتال داخل کرایا میرا شوہر رفیق میرے بچے کوقتل کرنا چاہتا ہے اور میری چھوٹی بہن لائبہ کو بھی زدو کوب کرتا ہے مجھے انصاف دلایا جائے پولیس تھانہ کرم پور ضلع وہاڑی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔