کرائمز

لاہور:شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

لاہور(آئی این پی)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق انارکلی میں فرقان سے 3لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں توصیف سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں نوازش سے 3 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں ارشاد سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں محمود سے 3لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،بھاٹی گیٹ میں نعمان سے 2لاکھ 40ہزار نقدی اور موبائل فون،مصطفی آباد میں زاہد سے 2 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ٹاؤن شپ اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ راوی روڈ،مزنگ اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button