کرائمز

اے این ایف نے منشیات بیرون ملک سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی

لاہور(آئی این پی)منشیات کی بھاری مقدار نیوزی لینڈ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات سمگلنگ کی کارروائیاں ہیں۔ اسی سلسلے میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور میں آپریشن کے دوران نیوزی لینڈ بھیجنے کیلئے تیار کیے گئے مشکوک پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔آئس کو خواتین کے ملبوسات کی آڑ میں کپڑوں میں مہارت کے ساتھ جذب کیا گیا، جس کی مجموعی طور پر مقدار 25 کلو گرام تھی۔اے این ایف نے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button