کرائمز
وحدت کالونی سے اغواء ہونے والا بچہ شیخوپورہ سے بازیاب
لاہور/ وحدت کالونی (آئی این پی )انچارج انویسٹی گیشن تھانہ وحدت کالونی نے مغوی بچے کو شیخوپورہ سے بازیاب کروا کر ورثا ء کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے وحدت کالونی سے بچے کے اغوا ء کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے انویسٹی گیشن پولیس کو بچے کی بازیابی کی ہدایت کی جس پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ وحدت کالونی نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مغوی بچہ شیخوپورہ سے بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کردیا۔سپرد کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ رحمان سلیم کے والد نے اپنے بیٹے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ وحدت کالونی میں درج کروایا تھا جس کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا ہے بچے کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا