علاقائی خبریں

سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی قائدین ، کارکنوں کو رہا کیا جائے ‘ رانا جاوید عمر

لاہور( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید عمر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دو سال سے قید میں رکھ کر تنہائی میں ڈالنا محض سیاسی انتقام نہیں بلکہ انسانیت، آئین اور قانون کی کھلی تضحیک ہے،ایک ایسے لیڈر کو جنہوں نے قوم کو شعور دیا، کرپشن کے خلاف آواز بلند کی اور خودمختار پاکستان کا تصور پیش کیا، آج جیل میں بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اس قوم کی امید ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ظلم کے اندھیرے جتنے بھی بڑھ جائیں، عوام کا یقین عمران خان کی قیادت پر قائم ہے اور رہے گا۔رانا جاوید عمر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر پرامن کارکنان کو 10، 10سال قید کی سزا سنانے کو انصاف کے چہرے پر ایک اور دھبہ اور پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک اور سیاہ ترین دن قرار دیتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان انکی اہلیہ بشری بی بی سمیت تمام قائدین اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اور ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامذن ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button