ایس ڈی او لیسکو چوہنگ کی نا اہلی ، لاکھوں مالیت کا نقصان
لاہور / چوہنگ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ایس ڈی او لیسکو چوہنگ کی نا اہلی سے لوگوں کا لاکھوں مالیت کا نقصان ہوگیا دو دن سے بار بار کمپلین کرنے کے باوجود چوک جھنڈا چوہنگ بجلی کے ہائی وولٹیج اور لوڈشیڈنگ کی زد میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق چوک جھنڈا چوہنگ میں بجلی کی ٹرپنگ اور بہت زیادہ ہائی وولٹیج کی وجہ سے شہریوں کے لاکھوں مالیت کی بجلی کی اشیاء جس میں پنکھے ، ٹی وی ، موبائل چارجر اور کمپیوٹر جل گئے۔ چوہنگ لیسکو آفس میں بار بار کمپلین کروانے کے باوجود دو دن گزر گئے مگر تا حال چوک جھنڈا بجلی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ ایس ڈی او لیسکو کو بار بار فون بھی کیے اور کمپلین بھی کی مگر مسئلہ جوں کا توں رہا۔ اس کے علاوہ بلال کالونی اور کمبوہ کالونی میں لٹکتی ننگی تاروں سے انسانی جانوں کے ضیاع ہونے کا خدشہ ہے۔ بجلی کے کھمبوں کے اوپر بے ہنگم درجنوں کی تعداد میں میٹر لگائے گئے ہیں۔ جو ہر وقت کسی بھی بڑے سانحے کو کھلے عام دعوت دے رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او چوہنگ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔عوامی مسائل پر بالکل توجہ نہیں دیتے۔شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ایک فرض شناس،عوام دوست اور محنتی ایس ڈی او تعینات کیا جائے جو آرام پسند ہونے کی بجائے عوامی مسائل حل کروائے۔۔۔