کرائمز

چور، ڈاکو سرگرم، متعدد شہری لٹ گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں عنصر سے 4لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں اسامہ سے 3لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون، مزنگ میں امیرالدین سے 3 لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں رفیع سے 3 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک میں فراز سے 3لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں حنیف سے 2لاکھ 80ہزار نقدی اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں سلمان سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،ریس کورس اور شاہدرہ سے گاڑیاں جبکہ سبزہ زار شمالی چھاؤنی اور ٹبی سٹی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button