کرائمز
باغبانپورہ، سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)باغبانپورہ کے علاقہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہو گئی،پولیس نے مقتولہ ہما ء کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق مقدمہ میں مقتولہ کے شوہر، ساس،سسر اور نند کو نامزد کیا گیا مدعی کے مطابق ملزم اسد نے مقتولہ سے پسند کی شادی کی تھی مقتولہ کا شوہر اور سسرال والے بیٹی پر تشدد کرتے تھے، سسرالیوں نے گلے میں پھندا ڈال کر بیٹی کو قتل کیا پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی تاہم اصل حقائق رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔