کرائمز

ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ کی احمد آباد اور ظفروال میں کھلی کچہری

نارووال(حاجی غلام عباس )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کی جانب سے ڈی پی او نارووال کے ہمراہ تھانہ احمد آباد اور ظفروال میں کھلی کچہری کا انعقاد جس میں سرکل افسران کے علاوہ ایس ایچ اوز تھانہ احمد آباد،ظفروال اور گردو نواح کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ کے روبرو پیش کیے۔ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ نے موقع پر ہی ان کے حل کے لیے ڈی پی او نارووال اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ نے تھانہ احمد آباد اور ظفروال میں کھلی کچہری کے دوران کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور صاحب کے حکم کے مطابق لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور ان کو درپیش مسائل جو پولیس کے متعلقہ ہیں کا بروقت حل ہمارا اولین فریضہ ہے اور اسی سلسلہ میں آج آپکی دہلیز پر آپ کے درمیان ہوں اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے تھانہ جات کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بروقت انصاف فراہم کیا جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بہترین سروس ڈیلیوری کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور عوام کو پولیس دفاتر اور تھانہ جات میں بہتر ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ کرائم کنٹرول اور سراغ رسانی کیلئے تمام انسانی و تکنیکی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں بغیر کسی ہچکچاہٹ اور سفارش میرے پاس آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک کی شکایات کے حل میں عدم توجہی اور سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔پبلک کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں ان کے مسائل سنیں اور ان کی شکایات پر بلا تفریق بغیر کسی عذر کے کاروائی کریں۔تھانہ احمد آباد اور ظفروال میں کھلی کچہری کے بعد ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ نے ڈی پی او نارووال کے ہمراہ دونوں تھانہ جات کی انسپکشن کی اور اس بابت افسران کو مناسب احکامات صادر فرمائے۔ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ نے ڈی پی او نارووال کے ہمراہ موضع گلے باجوہ میں انسپکٹر ناصر باجوہ کے لواحقین سے ملاقات کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی اور ڈی پی او آفس نارووال میں سیف سٹی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا وزٹ کیا اور اس بابت ڈی پی او نارووال کو مناسب احکامات صادر فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button