اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ بے پناہ اضافہ
چیچہ وطنی (منیر احمد سیال)کسووال شہر اور دیہات میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ بے پناہ اضافہ سے دیہاڈی دار طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا زرائع کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں آٹا گھی دالیں مصالحہ جات فروٹ سبزی سب کچھ من پسند ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے لیکن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کوئی پرواہ ہی نہیں ہے شہر سمیت دیہات بھر میں ریٹ لسٹ پر ایک فیصد بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پنجاب حکومت کو سب اچھے کی رپورٹ پیش کر دیتے ہیں لیکن اس کے برعکس سب کچھ الٹا ہو رہا ہے ریڑھی بان سے لگا کر بڑے چھوٹے دوکانداوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا فیصلہ کر رکھا ہے تحصیل بھر میں خود ساختہ مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نااہلی ہے اگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور محنت سے ادا کریں تو یقیناً خود ساختہ مہنگائی میں واضح کمی دیکھنے کو ملے گی عوامی حلقوں نے تحصیل و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کسووال اور گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دوکانداوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے