کرائمز
پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ، ملزمان گرفتار
کراچی:(نمائندہ کرائمز پوائنٹ )ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی شاہراہِ نور جہاں کی حدود شادمان ٹاؤن میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ. پولیس مقابلہ شادمان ٹاؤن نمبر 1 سیکٹر 14B نزد AA پکوان حدود تھانہ شاہراہ نور جہاں میں ہوا دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 اسٹریٹ کریمنلز زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوران مقابلہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بچہ زخمی گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت اسٹیفن ولد شمعون اور جانسن ولد اسحاق کے نام سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 30 بور پسٹل لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل 70 برامد ہوئی زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے برآمدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔