اوکاڑہ : صوبائی وزیر صہیب احمد ملک کا جاری ترقیاتی اسکیموں کا دورہ
اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری) صوبائی وزیر کمیونیکشن، ورکس اینڈ لاء صہیب احمد ملک کا محکمہ ہائی وے کی جاری ترقیاتی سکیموں کا دورہ انہوں نے زیر تعمیر جی ٹی روڈ اور راؤ سکندر اقبال روڈ کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر ایکسین ہائی وے جواد حسین نے محکمہ ہائی وے کی جاری ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی طور پر بتایا ضلع بھر میں محکمہ ہائی وے کی مرمت و بحالی کے لیے مجموعی طور پر 15 سکیمز جاری ہیں۔ تحصیل اوکاڑہ کی 5 تحصیل رینالہ کی 2 جبکہ تحصیل دیپالپور کی 8 سکیمز پر کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی سہولت کے پیش نظر بہترین اقدامات کر رہی ہیں۔ روڈز کی مرمت اور بحالی سے عوام کو آمد و رفت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ محکمہ ہائی وے کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہوسکے گا۔ روڈز کی مرمت اور بحالی کے منصوبوں کے لیے کوالٹی مٹیریل کے استعمال پرسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ ہائی وے کے افسران ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے تمام منصوبوں کی تکمیل کے لیے امور کی کڑی نگرانی کریں#۔