نفرت انگیز وال چاکنگ کے جرم میں 02 ملزمان کو گرفتار
شجاع آباد (اظہر تاج قریشی ) شجاع آباد پولیس نے نفرت انگیز وال چاکنگ کے جرم میں 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم محمد جمیل اور پینٹر محمد صدیق شامل ہیں تھانہ سٹی پولیس کو پولیس کو شیعہ کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز وال چاکنگ کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او محمد مرتضیٰ سیال کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون مزمل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہیں ہوئے مقدمہ نمبر 732/24 بجرم 295A/298 تھانہ سٹی نے درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی وال چاکنگ سے شیعہ برادری کی دل آزاری ہوئی اور ان کے جزبات کو ٹھیس پہنچا اور ملزمان نے فرقہ واریت کو ہوا دے کر جرم کا ارتکاب کیا دیئے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے #