پولیس ملازمین انکے اہل خانہ کے علاج کیلئے مزید 21لاکھ جاری
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس نے ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 21لاکھ سے زائد مزید فنڈز جاری کر دیئے،۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فیصل آباد کے انڈر آفیسر عمران خان کیلئے 10لاکھ، سینئر کلرک محمد اسرار الحق کیلئے اڑھائی لاکھ، ملتان کے انسپکٹر ہارون الٰہی کیلئے 05لاکھ، کانسٹیبل محمد عمران کیلئے 01لاکھ، کانسٹیبل ذیشان اکرم 01لاکھ، کانسٹیبل احمد شیر اور اے ایس آئی محمود احمد کیلئے 75ہزار روپے فی کس جاری۔ کئے، کانسٹیبل علی رضا کیلئے 50ہزار روپے دئیے گئے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈ اؤن کو مزید سخت کیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، اور ریلیف کے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیور کانسٹیبل ارشد علی (مرحوم) کی اہلیہ، انسپکٹر محمد اکرم، اے ایس آئی رفاقت علی، زینب بی بی کی، ہیڈ کانسٹیبل شبیر حسین شہید کے بیٹے، جبکہ ڈرائیور کانسٹیبل ارشد علی کی اہلیہ کی جانب سے خاوند کی پنشن واجبات ادائیگی کی درخواست پر ریلیف کے احکامات جاری کئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قیدیوں کی عدالتی پیشی پر آمدورفت کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تیار کردہ پولیس پریزن وین کا معائنہ کیا۔،آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام پریزن وینز کو قیدیوں کی سہولت اور تحفظ کے پیش نظر جدید ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، پریزن وینز میں جدید ترین جی پی آر ایس اور ٹریکر سسٹم لگائے جا ئیں گے۔ درکار فنڈز بارے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے گجرات میں دوران احتجاج ایک طالبعلم کے دھکا دینے سے نجی کالج کے گارڈ کے بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کا معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔