کرائمز

مقامی پولیس کی سرپرستی ، سٹے بازی عروج پر ، نوجوان لاکھوں سے محروم

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی ) شجاع آباد سرکل کے تینوں تھانوں کی حدود میں سٹے بازی عروج پر پہنچ گئی آن لائن میچز پر جوئے میں نوجوان لاکھوں سے محروم ہو گئے مقامی پولیس آن لائن میچز پر جواء کرانے والوں کے خلاف کاروائی کرنے میں بری طرح ناکام عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے آئی جی پنجاب سی پی او آر پی او ملتان ڈی ایس پی سرکل شجاع آباد سے آن لائن میچز پر جواء کرانے والوں کے خلاف شہر بھر میں کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہےتفصیلات کے مطابق شجاع آباد شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سرکل کے تینوں تھانوں کی حدود میں جوئے بازی عروج پر پہنچ چکی ہے نوجوان نسل 80 فیصد اس بری لت کا شکار ہو چکی ہے سٹے بازی میں اب تک متعدد خاندان اپنی زمینیں جائیدادیں اور جمع پونچی سے محروم ہو چکے ہیں۔ کئی ایک تو حالات سے تنگ آکر خود کشیاں کرنے کے درپے ہیں۔ پورا شہر اس گھٹیا لت کا شکار ہو کر فنا ہو رہا ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ جبکہ جواء کرانے والے سڑک چھاپ اب کروڑ پتی بن چکے ہیں المیہ یہ ہے کہ مقامی پولیس کی جانب سے یہ جواز بھی پیش کیا جاتا ہے کہ یہ آن لائن موبائل پر جواء چل رہا ہے لہذا یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا بلکہ ایف آئی اے کا دائرہ اختیار بنتا ہے حیرت کی بات یہ ہے کہ آج تک سرکل کے تینوں تھانوں کی حدود میں ان سٹے بازوں کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے آئی جی پنجاب سی پی او آر پی او ملتان ڈی ایس پی سرکل مہر مرتصی سیال سے فوری نوٹس لے کر سٹے بازوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button