کرائمز
راولپنڈی :ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں ،02ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم عمران سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم فرید اللہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جارہی ہے۔