کرائمز
چوہنگ : بیٹی سے بداخلاقی کرنیوالا سوتیلا باپ گرفتار
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکی سے بد اخلاقی کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کا سوتیلا باپ ہے اور ایک سال سے اسے نشانہ بنا رہا تھا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں بچی کے ساتھ بد اخلاقی کا معلوم ہوا، والدہ نے 14سالہ کنزہ سے جب پوچھا تو لڑکی نے اس کے متعلق بتایا۔والدہ کی درخواست پر ملزم سیف علی کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔