کرائمز
نجی کالج کی طالبہ سے منسلک من گھڑت ویڈیو کا مقدمہ درج
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) نجی کالج کی طالبہ کیساتھ منسلک من گھڑت ویڈیو کے واقعے کا مقدمہ ڈیفنس اے تھانے میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر طالبہ کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی خبر وائرل ہوئی، واقعہ کی تصدیق کے لئے مختلف طلبا وطالبات سے پوچھا گیا، متعلقہ لڑکی اور اسکے والدین نے اس واقعہ کی مکمل تردید کی ہے۔ بچی کے والدین نے کہا کہ بیٹی دو اکتوبر کو گھر میں گری جس سے اس کو گہری چوٹ آئی، 11اکتوبر تک اس کا علاج اتفاق اور جنرل ہسپتال میں کیا گیا جہاں اسے 15دن کا بیڈ ریسٹ تجویز کیا گیا، بیٹی چوٹ لگنے کے بعد نہ کالج گئی نہ کہیں اور، ویڈیو سے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔ والدین نے کہا کہ ویڈیو محض بدنام کرنے کیلئے بنائی گئی، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔