کرائمز

مستقل نہ کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع ، بڑا حکم جاری

لاہور( آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری صحت کو مستقل نہ کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے والے درخواست گزاروں کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے سمرہ یونس سمیت 29 ملازمین کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں نے مستقل نہ ہونے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے اختیار کیا گیا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے کنٹریکٹ ملازمین کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ، حکومتی پالیسی کے مطابق انہیں مستقل نہیں کیا گیا ۔استدعا ہے عدالت درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے درخواست گزاروں کو 21 جولائی کو سیکرٹری ہیلتھ کے روبرو پیش ہوکر موقف پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button