کرائمز

سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 9گرفتار، اڑھائی کروڑ کی منشیات برآمد

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی اور منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اے این ایف ترجمان کے مطابق 11مختلف کارروائیوں میں 9منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 212کلو سے زائد منشیات بر آمد کرلی، شکار پور سکھر میں یونیورسٹی کے قریب سے 141.6کلو چرس بر آمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 100گرام چرس برآمد۔ دیگر کارروائیوں میں سکھر میں کوریئر آفس میں 3پارسلز سے 42کلو چرس بر آمد ہوئی جبکہ 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی میں دبئی جانے والے 2مسافروں سے 2.450کلو آئس بر آمد کی گئی جبکہ سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے 28 آئس بھرے کیپسولز بر آمد ہوئے۔ قصور میں مسجد کے قریب سے20کلو سے زائد آئس بر آمد کی گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں 2گرفتار ملزمان سے 5کلو افیون بر آمد ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button