کرائمز

پراپرٹی کی بوگس الاٹمنٹ پر اسٹیٹ برانچ کا سٹاف فارغ

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور سرکاری خزانے کو نقصان، بلدیہ عظمیٰ لاہور نے ایکشن لے لیا۔بلدیہ عظمیٰ لاہور میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے، بلدیہ عظمیٰ لاہور کی پراپرٹی کی بوگس الاٹمنٹ اور اختیارات سے تجاوز پر اسٹیٹ برانچ کا سٹاف فارغ کر دیا گیا۔اسٹیٹ برانچ سیل کر کے ریکارڈ قبضہ میں لے لیا، الفتح مارکیٹ ریلوے سٹیشن مارکیٹ اور شاہ عالم مارکیٹ میں دکانوں کی بوگس الاٹمنٹ کی شکایات سامنے آنے پر اہم ایکشن لیا،اسٹیٹ آفیسر راؤ نیامت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اسٹیٹ برانچ میں تعینات جونیئر سٹاف کو بھی تبدیل کردیا گیا۔ شعبے میں تبدیلیوں کے بعد بوگس الاٹمنٹ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ برانچ کی ٹیم کو ازسرنو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ، گزشتہ رات گئے خصوصی آپریشن میں الفتح مارکیٹ ریلوے سٹیشن سے کروڑوں روپے مالیت کی ایم سی ایل دکانوں کو واگزار کرا کر مسمار کردیا گیا۔ شاہ عالم الیکٹرک مارکیٹ پر بھی غیر قانونی تعمیر پر کروڑوں روپے مالیت کی دکان کو سیل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button