کرائمز

غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں بارے ٹھوس میکانزم بنانیکی ہدایت

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سی ایم پی ونگ کی ری سٹرکچرنگ بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں بارے ٹھوس میکانزم بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے متعلق شہریوں کی شکایات کو حل کرنے کا ٹھوس میکانزم بنایا جائے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کی اپروول کے میکانزم میں ریفارمز لانے پر فوری کام شروع کیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہد ایت کی کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی اپروول پراسس کو ڈیجیٹل کیا جائے ۔غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی تعمیرات روکنے اور مانیٹرنگ کے لیے ڈیجیٹل سسٹم پر کام شروع کیا جائے۔ پرائیویٹ سکیموں کی اوورسلینگ کی روک تھام اور مانیٹرنگ کے لیے ٹھوس میکانزم بنایا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ کو چند روز میں میکانزم پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت بزنس کمیونٹی کی سہولت کے ساتھ ساتھ ٹرانسپیرنسی کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button