علاقائی خبریں

یاسمین راشد،اعجاز چوہدری، عمرسرفراز چیمہ کو 10، 10سال قید

لاہور( آئی این پی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کے مزید دو مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کردیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمرسرفراز چیمہ کو 10، 10سال قید جبکہ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اورصنم جاویدکو ایک مقدمے میں 5،5سال قیدکی سزا سنا دی گئی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9مئی کے کیسز کی سماعت کی، عدالت نے 9مئی کو راحت بیکری کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمہ نمبر 103/23اور768/23کامحفوظ کیا گیا فیصلہ سنا یا، شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دونوں مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجاز چوہدری اور عمرسرفراز چیمہ کو 10، 10سال قید کی سزا سنادی۔عدالت نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی جبکہ 12ملزمان سہیل خان،اویس،رفیع الدین،فریدخان ،سلمان احمد،عبدالقادر،فیضان،طیب سلطان،شاہد بیگ، ماجد علی اوربخت روان کوبری کرنے کاحکم جاری کردیا ۔دوران سماعت زیر حراست اوربرضمانت ملزمان جیل کے کمرہ عدالت میں موجود رہے۔فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔ ہفتے کے روز جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کے دوران وکلا ءکے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔قبل ازیں لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شیرپا ﺅپل جلا ﺅگھیرا ﺅکیس میں بھی ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10 ،10سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی اور حمزہ عظیم سمیت 6ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button