لیز کی 70ہزار گاڑیاں ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہونیکاانکشاف
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)بینکوں اور لیزنگ کمپنیز کے ناموں پر 70ہزار گاڑیاں ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے بینکوں اور لیزنگ کمپنیز کے نام گاڑیوں سے ٹوکن ٹیکس وصولی کے لئے پلان بنا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفالٹرز گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کے لئے بینکوں اور لیزنگ کمپنیز سے این او سیز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر موٹرز شاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ متعلقہ بینک و لیزنگ کمپنیز ڈیفالٹرز کو اقساط جمع کروانے سے پہلے ٹوکن ٹیکس جمع کرانے کا این او سی وصول کریں۔ انسٹالمنٹ پر گاڑیاں خریدنے والے مالکان کی جانب سے کئی کئی سالوں سے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ڈیفالٹرز کے ذمہ 1ارب کے قریب ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہے ۔تمام متعلقہ بینکوں اور لیزنگ کمپنیز کو گاڑیوں کو فہرستیں بھجوائی جارہی ہیں۔مخصوص پیریڈ کے دوران ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی ملکیت معطل کردی جائے گی۔رواں مالی سال ابتک 6 لاکھ سے زائد گاڑی مالکان سے ٹیکس وصول کیا جاچکا ہے ۔7 لاکھ گاڑی مالکان سے ٹوکن ٹیکس وصولی کے لئے ناکہ بندی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔