غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
اسلام آباد (رانا خرم سے )غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کاروائی،کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی، غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار،ملزم سے بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد،ملزم جنید عزیز کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا،چھاپے کے دوران ملزم سے 8000 سعودی ریال, 600 امریکی ڈالر برآمد،ملزم سے 80 افغانی، کینڈین ڈالر اور 5 لاکھ 75 ہزار روپے برآمد،ملزم سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے حولے سے ریکارڈ بھی برآمد،ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا،ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ترجمان ایف آئی اے