کرائمز
جرم ثابت ہونے پرملزم کو9سال قید80 ہزار روپےجرمانہ کی سزا
لودھراں(محمد اعجاز انصاری )پولیس کی بہترین تفتیش اور معاشرتی ناسور کے خلاف عدالتی فیصلہ جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 09 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ترجمان پولیس کے مطابق سٹی کہروڑپکا پولیس نے ملزم جاوید جوئیہ کو 01 کلو 40 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا ملزم جاوید جوئیہ کے خلاف 13 نومبر 2023 میں بجرم 9Cکا مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز نے کہا منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے، عدالتوں سے سزائیں دلوائی جا رہی ہیں بہتر انویسٹی گیشن اور قانونی معاونت سے منشیات فروشوں کو سخت سزائیں دلوا رہے ہیں۔