علاقائی خبریں

یو وی ای ایس راوی کیمپس پتوکی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پتوکی(عباس انصاری) ریسکیو1122 کیجانب سےیونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائینسز راوی کیمپس پتوکی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیاورکشاپ کا مقصد ہر گھر میں ایک فرسٹ ایڈر تیار کرنا ہے۔سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے مشن ہر گھر میں ایک فرسٹ ایڈر کو لیکر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر قصور ڈاکٹر نئیر عالم خان کی خصوصی ہدائیت پر ریسکیو1122 تحصیل پتوکی کیجانب سے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائینسز میں سیمینار اور ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل پتوکی‛چونیاں اور کوٹرادھاکشن سے ریسکیو انسٹرکٹرز سمیت یونیورسٹی لیکچراز سمیت سینکڑوں طلباءو طالبات نے شرکت کی۔تربیتی ورکشاپ کا مقصد ہر گھر میں ایک ٹرینڈ یافتہ فرسٹ ایڈر تیار کرنا ہے۔جوکہ ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے متاثرہ مریضوں کو طبی امدادفراہم کرسکے۔اس دوران مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کو بحال کرنے اور کسی حادثے یا تیز دھار آلہ یا نوکیلی چیز لگنے سے بہت زیادہ بہنے والے خون کو روکنے کی عملی تربیت دی گئی۔اس دوران یونیورسٹی کے طلباء طالبات کے درمیان دل اور سانس بحال کرنیکا مقابلہ ہوا جس میں طلباء نے 15 منٹ CPR کرکے میدان مارلیا۔یونیورسٹی کیجانب سے ریسکیو1122 کی اس ٹریننگ کو خوش آئیند قرار دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button