کرائمز

بھٹہ خشت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

لودھراں(محمد اعجاز انصاری) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن کی زیر نگرانی انسدادِ سموگ مہم کے دوران ماحولیاتی تحفظ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ خشت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے ساندھی والا میں ماحولیاتی تحفظ قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ خشت کو مسمار کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں عتیق اللہ ، محکمہ ماحولیاتی تحفظ سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن نے کہا کہ انسدادِ سموگ مہم کے دوران 16 بھٹہ خشت کو سربمہر اور 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انسدادِ سموگ اقدامات کے تحت محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 12 لاکھ 26 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں،59 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے اور 590 گاڑیوں کو جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 2056 گاڑیوں کی انسپکشن عمل میں لائی گئی ہے ۔ محکمہ انوائرمنٹ پروٹیکشن کی جانب سے انسدادِ سموگ اقدامات کے تحت 39 ایف آئی آر کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے اور 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ اسی طرح محکمہ زراعت کی جانب سے پنجاب ماحولیاتی تحفظ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 951 افراد کو انتباہی نوٹس جاری کیے گئے ہیں خلاف ورزی کرنے پر 15 سپاٹس کی نشاندھی کی گئی ہے اور 3 لاکھ 67 ہزار جرمانے کے ساتھ 2 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انڈسٹری کی جانب سے انسدادِ سموگ اقدامات کے تحت لودھراں ضلع کے 112 انڈسٹریل یونٹس کا معائنہ کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے 63 یونٹس کو وارننگز جاری کی گئی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button