جمبرویلفئیرسوسائٹی کے رہنماؤں کی اسسٹنٹ کمشنرپتوکی سے اہم ملاقات
پتوکی(عباس انصاری) جمبرویلفئیرسوسائٹی کے رہنماؤں کی اسسٹنٹ کمشنرپتوکی سے اہم ملاقات ۔۔۔JWS کے چیف کنوینر جناب راناانتظارالحق معاویہ سرپرست جناب راناطاہرمحمود ایڈووکیٹ کنوینر جناب چوہدری آصف تاج ایڈووکیٹ ۔کوارڈینیٹرجناب ڈاکٹر شہزاد بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنرپتوکی جناب راناامجد صاحب سے نیٹ اینڈ کلین جمبر منصوبے کوپایاتکمیل تک پہنچانے کیلیے اہم میٹنگ ہوئی A C پتوکی جناب راناامجد صاحب نے JWS کے رہنماؤں کو جمبرمیں مثالی اقدامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تحصیل پتوکی کی عوام کو مستفید کرنے کیلیے JWS کےدائرہ کارکووسیع کرنے پر زور دیا اور نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ کاش تحصیل بھرکےلوگوں میں ایسے ہی شعور بیدار ہو اور تمام شہروں اور دیہاتوں میں مہذب معاشرے کی تشکیل کیلیے اسی قسم کی ویلفئیرز کا قیام ہوسکے JWS کے رہنماؤں نے عیدپلان سے آگاہ کرتے ہوئے ممکنہ تعاون کی اپیل کی گئی جسکے جواب میں AC صاحب نے تمام ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی اور رہنماؤں کی گزارش پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے احاطہ صحن کو ہنگامی بنیاد پر PCC کروانے کی یقین دہانی کروائی اس موقعہ پرموجود راناساجدمجید جمبرویلفئیرسوسائٹی کےاقدامات پرخراج تحسین پیش کی۔