علاقائی خبریں
یوم دفاع و شہدا ئے پاکستان 6ستمبر ہفتہ کو ملی جوش و جذبے سے منایا جائےگا
لاہور( آئی این پی)ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا ئے پاکستان 6ستمبر بروز ہفتہ کو ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور اتحاد کے لئے دعائیں مانگی جائیں گی۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ یوم دفاع اور شہدا ءکے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہو گی۔