پنجاب کی3تحصیلوں میں خاتون وکلاءکیلیے بار روم،ڈے کیئر سنٹرزبنانےکاحکم
لودھراں(محمد اعجاز انصاری)پنجاب کی 3 تحصیلوں میں خاتون وکلاء کے لئے بار روم اور ڈے کیئر سنٹرز بنانے کا حکم خاتون وکلاء نے عدالت عالیہ کو ضرورت کے پیش نظر لیڈیز بار روم اور ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کی درخواست کی تھی وزیراعلی مریم نواز شریف کا لیڈیز بار رومز بنانے کے لئے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو فوری اقدامات کی ہدایت اٹک، بہاولنگر اور لودھراں کے دور دراز علاقوں میں لیڈیز بار رومز کی تعمیرات کے لئے کارروائی شروع وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے تینوں تحصیلوں میں لیڈیز باررومز کے لئے سٹینڈرڈ نقشہ تیار کر لیا خاتون وکلاء کے لئے ورک پلیس پر بنیادی سہولتوں کا ہونا اشد ضروری ہے خاتون وکلاء کے لئے دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار لیڈیز بار رومز بنانے کا جائزہ لیا جارہا ہے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے بتایا کہ جنڈ، فورٹ عباس اور دنیا پور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں لیڈیز بار روم قائم کئے جائیں گے خاتون وکلاء کی سہولت کے لئے ڈے کیئر سنٹرز بھی قائم ہوں گے تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں خواتین وکلاء کی سہولت کے لئے چھوٹا سا کچن بھی بنایا جائے گا۔