مبینہ پولیس مقابلہ،مجرم اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار
کسووال(فرحان عباس قریشی)تھانہ کسووال کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ۔سنگین مقدمات میں ملوث مجرم اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار،جبکہ اس کے دوساتھی فرارہوگئے۔ایس ایچ او تھانہ کسووال سب انسپکٹرذیشان بشیرڈوگر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری سعید احمد ولد احمد یار کی موجودگی کی اطلاع پا کرنواحی چک نمبر19چودہ ایل میں ریڈ کیا تو مجرم اشتہاری نےاپنے2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پرسیدھی فائرنگ شروع کر دی،ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ کافی دیرتک جاری رہا،فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کیا گیا تو سعید احمد زخمی حالت میں پایا گیا جو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہواجبکہ کے مجرم اشتہاری کے بقیہ2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کیے جا رہے ہیں۔پولیس کسووال نے زخمی اشتہاری مجرم کوریسکیو 1122 کی مدد سےTHQ تحصیل چیچہ وطنی منتقل کر دیا۔