پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں ذخیرہ اندوزوں کےخلاف مسلسل سرگرم
لودھراں(محمد اعجاز انصاری)ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی ہدایت پرضلعی سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مسلسل سرگرم ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ کے دوران گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری جیسے جرائم میں ملوث 731 افراد کو 20 لاکھ 84 ہزار روپے کا ریکارڈ جرمانے عائد کیا ہے جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 163 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 1 آیف آئی آرز درج کروائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر کی مختلف مارکیٹوں کے 7 ہزار سے زائد بار معائنے کیے ہیں اور 4 ہزار 431 بےقاعدگیاں بے نقاب کی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر کی ہدایت پر گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے گراں فروشوں کے خلاف تقریباً 42 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے تھے ۔