کرائمز

جموں میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، تین افراد زخمی

جموں(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے جموں خطے میں نامعلوم حملہ آوروں نے لکھن پور کے علاقے کیریان گنڈیال میں ایک پولیس چوکی پرحملہ کیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چوکی پر موجودپولیس اہلکاروں نے بھارتی پنجاب سے جموں کی طرف آنے والی ایک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا۔ موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس کے تعاقب کے دوران موٹرسائیکل اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور کیریان گنڈیال پل کے قریب ٹکرا گئی جس سے تینوں حملہ آور شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button