لیسکوستارہ کالونی سب ڈویژن کا آپریشن،100بجلی چور پکڑ لئے
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ایڈیشنل ایس ای ڈیفنس ڈویژن لیسکو پیر سید حماد حسن شاہ کی ہدایت پر ایس ڈی او ستارہ کالونی سب ڈویژن انجینئر عبد الرحمن نے اپنی سربراہی میں انچارج چیکنگ ٹیم چوہدری سرفراز احمد ساگر، لائن سپرنٹنڈنٹس رضوان طور، انعام،میٹر انسپکٹرز شوکت محمود، ملک افضل، ملک جاوید اقبال سیکرٹری،پرویزقطب ودیگر اہلکاروں کے ہمراہ ستارہ کالونی، کچا کماہاں روڑ، جاوید کالونی، اتحاد پارک،میو کانونی، پاک ٹاؤن، حاجی پارک کے گردونواح میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 100 بجلی چوروں کو پکڑ لیا جو عرصہ دراز سے بجلی چوری میں ملوث تھے بجلی چوروں کو ساڑھے تین لاکھ یونٹ چارج کئے گئے۔ ایڈیشنل ایس ای انجینئر پیر سید حماد حسن شاہ کے مطابق بجلی چور قومی مجرم ہیں یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔